Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

معروف مصور اور خطاط صادقین کی 31ویں برسی آج منائی جارہی ہے

معروف مصور اور خطاط صادقین کی 31ویں برسی آج منائی جارہی ہے
February 10, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) فن خطاطی میں نئی جہد متعارف کروانے والے معروف مصور صادقین  1930 میں ہندوستان کے شہر امروہہ میں پیدا ہوئے ۔

صادقین نے زمانہ طالب علمی میں ہی مصوری اور خطاطی میں مہارت حاصل کی اور 24 برس کی عمر میں ان کے فن پاروں کی پہلی نمائش کوئٹہ میں ہوئی۔ جس کے بعد صادقین کبھی  پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں  کا لوہا منوایا ۔

صادقین نے برصغیر کے معروف شعراء  کہ اشعار کی خوبصورت انداز    میں کینوس پر پیش کرکے فن مصوری میں ایک نیا انداز متعارف کرایا ۔انھیں حکومت پاکستان تمغہ امتیاز اورفرانس کے اعلیٰ سول اعزاز  سے بھی نوازا گیا ۔

صادقین کے خطاطی اور مصوری کے فن پارے اسٹیٹ بینک کراچی، فیصل مسجد اسلام آباد

 اور پاکستان کی دیگر تاریخی عمارتوں میں موجود ہیں۔ صادقین 10 فروری 1987ء کوکراچی میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئے،  لیکن ان کے فن پارے آنے والی  نسلوں کوان کی فنی عظمت کی یاد دلاتے رہیں گے ۔