Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید چترال سے اسلام آباد فضائی حادثے میں جاں بحق

معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید چترال سے اسلام آباد فضائی حادثے میں جاں بحق
December 7, 2016

 کراچی(92نیوز)معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید چترال سے اسلام آباد فضائی حادثے میں جاں بحق ہوگئے، مذہبی اور سماجی خدمات سرانجام دینے والے جنید جمشید کو دوہزار سات میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا ۔

تفصیلات کےمطابق پرسوز آواز اور دلکش شخصیت کے مالک جنید جمشید تین ستمبر انیس سو چونسٹھ کو پیدا ہوئے  لاہور میں یونیورسٹی اف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے بی ای کرنے کے بعد  جنید جمشید کچھ عرصہ سویلین کانٹریکٹر کے طور کام کرتے رہے ۔ انیس سو اسی کے آغاز میں جنید جمیشد نے وائٹل سائن کے نام سے میوزک بینڈ بنایا  اور دل دل پاکستان گانے نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ۔

دوہزار چار کے آغاز میں جنید جمشید نے گلوکاری کو ترک کرتے ہوئے تبلیغ اسلام شروع کرد ی جنید جمیشد تبلیغ کے دوران بھی حمد اور نعتیہ کلام پیش کرتے رہے ان کے پیش کردہ کلام کو بھی بھرپور پذیرائی ملی ۔

اسلام کی تبلیغ کے ساتھ سماجی مسائل پر بھی سب سے آگے تھے کراچی میں گندگی اور کچرے کی بدترین صورتحال پر وہ اپنی خدمات کے حوالے سے پیش پیش رہے   جنید جمشید تبلیغ کے سلسلے میں چترال اپنے اہل خانہ کے ساتھ گئے تھے ۔ لاکھوں دلوں کو اپنی آواز سے متاثر کرنے والے جنید جمشید چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے فضائی حادثے میں ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئے ۔