Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

معروف قوال امجد صابری بھی فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھ گیا

معروف قوال امجد صابری بھی فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھ گیا
December 20, 2016

 کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت  میں پولیس نے معروف قوال امجد صابری قتل کیس کا چالان پیش کردیا ۔   عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر2میں منتقل کردیا۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت  میں پولیس نے معروف قوال امجد صابری قتل کیس کا چالان پیش کردیا   چالان کے مطابق  ملزموں نے امجد صابری کو نوحے پڑھنے کی بناءپر قتل کیا ملزم عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو 4چشم دید گواہان نے شناخت کیا  ۔ واردات سے قبل  ملزم نے اسٹیٹ ایجنٹ کے ذریعے امجد صابری کے گھر کے قریب مکان لیا۔ اسٹیٹ ایجنٹ نے امجد صابری کے قریب ایک شخص کا مکان کرائے پر دلوایا۔

چالان میں چشم دید گواہان سمیت 27گواہان شامل ہیں عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر2میں منتقل کردیا۔