Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے بانی رکن بیرسٹر عبدالحفیظ پیرزادہ کا لندن میں انتقال

معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے بانی رکن بیرسٹر عبدالحفیظ پیرزادہ کا لندن میں انتقال
September 2, 2015
لندن (نائنٹی ٹو نیوز) معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے بانی رکن بیرسٹر عبدالحفیظ پیرزادہ لندن میں انتقال کر گئے، وہ چھے ہفتے سے ریڈنگ ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ حفیظ پیرزادہ انیس سو اکتالیس میں پیدا ہوئے۔ انیس سو ستر میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور ذوالفقار علی بھٹو کی کابینہ میں وزیر قانون بنے۔ انیس سو تہتر کے آئین کی تیاری میں بیرسٹرعبدالحفیظ پیرزادہ نے اہم کردار ادا کیا اور وہ آئین کی تیاری کے لئے کمیٹی کے چیئرمین تھے۔ وہ انیس سو ستتر میں وزیر خزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ بیرسٹر عبدالحفیظ پیرزادہ انیس سو ستتر کے انتخابات کے بعد اپوزیشن سے مذاکرات میں ذوالفقارعلی بھٹو کی مذاکراتی ٹیم کا حصہ بھی رہے۔ انہوں نے قومی نوعیت کے کئی اہم مقدمات کی پیروی کی۔ ذوالفقار علی بھٹو کا کیس لڑنے والے وکلا میں شامل تھے جبکہ انتخابی دھاندلی کیس میں تحریک انصاف کے وکیل بھی تھے۔ اسی سالہ بیرسٹرعبدالحفیظ پیرزادہ علیل ہونے کے باعث لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی میت تین روز بعد وطن واپس لائی جائے گی۔