Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

معروف فنکار قاضی واجد کو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے

معروف فنکار قاضی واجد کو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے
February 11, 2021

کراچی (92 نیوز) معروف فنکار قاضی واجد کو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے۔ منفرد کرداروں کی بدولت وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

قاضی واجد سن 1930 میں بھارت کے شہر میریٹ میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد اہلخانہ کے ساتھ پاکستان آئے۔ کم عمری میں ہی ریڈیو پاکستان سے فنی سفر کا آغاز کیا اور قاضی جی کا وعدہ سمیت کئی بہترین پروگرام کئے۔

ساٹھ کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کا قیام عمل میں آیا تو وہاں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ڈرامہ سیریل خدا کی بستی میں راجہ بدمعاش کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

دھوپ کنارے، تنہائیاں، حوا کی بیٹی، کرن کہانی، آنگن ٹیڑھا، تعلیم بالغاں اور انارکلی میں بھی قاضی واجد کی شاندار اداکاری آج بھی ان کے مداحوں کو یاد ہے۔

قاضی واجد کو بہترین کارکردگی پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ قاضی واجد گیارہ فروری دو ہزار اٹھارہ کو دل کا دورہ پڑنے سے کراچی میں اٹھاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔