Tuesday, February 27, 2024

معروف صحافی اویس توحید 92 نیوز سے منسلک ہوگئے

معروف صحافی اویس توحید 92 نیوز سے منسلک ہوگئے
August 17, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ‎معروف صحافی اویس توحید 92 نیوز سے منسلک ہوگئے، اویس توحید نےملک کے مختلف چینلز کی سربراہی کے فرائض انجام دیے ہیں،اویس توحید بی بی سی  لندن اور اے ایف پی سے بھی منسلک رہے ہیں۔ ‎اویس توحید نے افغانستان، سری لنکا اور اسرائیل میں تنازعات کی کوریج کی ، ٹائم میگزین، وال اسٹریٹ جرنل اور دی گارڈین کے لیے بھی رپورٹنگ  کرتے رہے۔ ‎اویس توحید ملکی اور غیرملکی میڈیا پر بطور تجزیہ کار اور لکھاری خاص پہچان رکھتے ہیں،‎اویس توحید 19 اگست بروز پیرسے 92 نیوز کے پروگرام مقابل  کا حصہ بنیں گے۔ مقابل پروگرام میں ہر پیر سے جمعرات معروف صحافیوں ہارون الرشید اور اویس توحید کے تجزئے صرف 92 نیوز پر  دیکھیے۔