Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

معروف شاعر احمد فراز کی تحریریں اور خطوط چوری

معروف شاعر احمد فراز کی تحریریں اور خطوط چوری
July 22, 2017

اسلام آباد(92نیوز)معروف شاعر احمد فراز کی قدیم تحریریں خطوط دستاویزات اور ضروری ریکارڈ ان کے گھر سے چوری ہوگیا۔ احمد فراز کے صاحبزادے شبلی فراز نے الزام حکومت پر لگا دیا کہتے ہیں حق پر ڈٹے رہیں گے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کی جناح سپرمارکیٹ کے عین سامنے واقع احمد فراز کےگھرسے چوری ہوگئی جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب نامعلوم چوراحمد فراز کے گھر گھسے۔۔اور ان کے ہاتھ سے لکھی شاعری سمیت خطوط اوراحمد فراز فاﺅنڈیشن کی دستاویزات بھی ساتھ لے گئے جبکہ کئی دستاویزات پھاڑ کر وہیں پھینک دیں۔

احمد فراز کے صاحبزادے سینیٹر شبلی فراز نےالزام لگا یا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کا ساتھ دینے پر چوری جیسی حرکت کی  یہ گھٹیا حرکت ہے قومی ورثہ تھا جو ضائع ہوگیا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماﺅں فواد چوہدری اور مراد سعید نے بھی اس چوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔