Thursday, September 19, 2024

معروف سیاسی شخصیت ایوب بندیشہ کا ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

معروف سیاسی شخصیت ایوب بندیشہ کا ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا اعلان
June 27, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات میں وہاڑی کی معروف سیاسی شخصیت ایوب بندیشہ نے ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ ق کے قافلے میں مزید ہمراہی ملنے لگے۔ چودھری پرویز الہی سے وہاڑی کی سیاسی شخصیت ایوب بندیشہ ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہر پارٹی کی اپنی سیاست ہوتی ہے اور ہماری سیاست کا مقصد ملکی ترقی اور عوام کی فلاح ہے۔ اس وقت جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے حوصلہ اور برداشت کی سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا اس مرتبہ چودھری پرویز الہی کی کاوشوں کی وجہ سے سینیٹ انتخابات میں ہر جماعت کو اس کا حق ملا اور کسی کا ریٹ نہیں لگا۔ ایوب بندیشہ بولے چودھری پرویز الہی کی بطور وزیراعلی خدمات آج بھی لوگوں کو یاد ہیں۔ انہوں نے جو منصوبے شروع کیے وہ آج بھی کامیابی سے چل رہے ہیں۔

ادھر مسلم لیگ ق کے سربراہ  چودھری شجاعت حسین نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلیفون کیا ۔ چودھری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔