Friday, December 2, 2022

معروف خاتون صحافی ،شاعرہ اورکہانی کاررخسانہ نور سپرد خاک

معروف خاتون صحافی ،شاعرہ اورکہانی کاررخسانہ نور سپرد خاک
لاہور(92نیوز)معروف خاتون صحافی، کہانی کاراور شاعرہ رخسانہ نور کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحومہ کی نماز جنازہ میں فنکار برادری کے علاوہ سیاسی ، سماجی اور ادبی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق سید نور کی اہلیہ رخسانہ نور کی نماز جنازہ ٹرائیکون ویلج کی جامعہ مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد مرحومہ کو رہائش گاہ کے قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔  رخسانہ نور کی وفات پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ ساتھ ہر مکتبہ فکر کے افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ رخسانہ نور منجھی ہوئی شاعرہ اور انتہائی صابر خاتون تھیں۔ رخسانہ نور جمعرات بارہ جنوری کو کینسر کے باعث لاہور میں انتقال کر گئیں تھیں جبکہ ان کی بیٹیوں کی بیرون ملک  سے آمد کے بعد آج ان کی تدفین کی گئی۔