معروف تجزیہ کار ایاز امیر نے نائنٹی ٹو نیوز جائن کر لیا

لاہور(92نیوز)معروف تجزیہ کار ایاز امیر نے نائنٹی ٹو نیوز جائن کر لیا ہے وہ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہو کیا رہا ہے میں بطور تجزیہ کار شریک ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق ایاز امیر اپنے منفرد تجزئے اور حق گوئی کی وجہ سے پاکستانی دانشوروں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، سیاسی گتھیوں کو سلجھانا اور دلائل کے ساتھ اپنے نقطہ نظر کو ثابت کرنے کا فن وہ خوب جانتے ہیں اُنہوں نے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہو کیا رہا ہے میں شرکت کی اور سعودی عرب، یمن شام میں جاری صورتحال اور پاکستان کے کردار پربات چیت کی۔