Wednesday, December 7, 2022

معروف بھارتی کرکٹراور فلمی ستارے ویڈیوشیئرکرنیوالےفوجی کی حمایت میں آگئے

معروف بھارتی کرکٹراور فلمی ستارے ویڈیوشیئرکرنیوالےفوجی کی حمایت میں آگئے
ممبئی(ویب ڈیسک)معروف بھارتی کرکٹر اور فلمی ستارے بھی ویڈیو شیئر کرنے والے فوجی کی حمایت میں میدان میں آگئے۔وریندر سہواگ،ہربھجن سنگھ،رتیش دیش مکھ سمیت کئی سٹارز نے حکومت سے فوجیوں کی حالت میں بہتری لانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی فوجی نے  دوران ڈیوٹی کے ابتر حالات کی ویڈیو کیا شیئر کی تو پورے بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا بھارتی فوج کی ایسی بری  حالت سن کر ہر کوئی حکومت پر برس پڑا۔ معروف بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے کہا کہ خدا کیلئے فوجیوں کو اچھی خوراک فراہم کیجائے،ہربھجن سنگھ نے شہریوں سے درخواست کی  ہے کہ ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں ،رتیش دیش مکھ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بھارتی فوجی نے اپنے ساتھیوں کے ایما پرویڈیو شیئر کی، ویڈیو انتہائی افسوسناک ہے،حکام  بھارتی  فوجیوں کی بری حالت کا نوٹس لیں۔ رندیپ ہودا نے کہا کہ  یہ سچ ہے تو  انتہائی دلخراش  ہے اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہا کہ  فوجیوں کی دینے والے کھانے کی حالت سچ بتارہی ہے۔ دوسری طرف بھارتی حکومت معاملے کی نشاندہی پرفوجیوں کے مسائل حل کرتی اس نے الٹا  فوجی کو پلمبر بنا دیا  ہے۔