Saturday, July 27, 2024

معروف بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کر گئے

معروف بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کر گئے
April 29, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) معروف بھارتی اداکار عرفان خان 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان 2018 سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے ۔ عرفان خان گزشتہ سال ہی برطانیہ سے علاج کرانے کے بعد واپس بھارت آئے تھے۔ عرفان خان کو گزشتہ روز بڑی آنت میں انفیکشن پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر اداکار عرفان خان کو ممبئی میں موجود کوکیلابین اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کروا دیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لی۔ عرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے شامل ہیں۔ 3 روز قبل ہی عرفان خان کی والدہ کا جے پور میں انتقال ہوا تھا۔