Saturday, July 27, 2024

معروف امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز لاس اینجلس میں حادثہ کا شکار

معروف امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز لاس اینجلس میں حادثہ کا شکار
February 24, 2021

لاس اینجلس (92 نیوز) معروف امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز لاس اینجلس میں حادثہ کا شکار ہو گئے۔ ٹائیگر ووڈز کی گاڑی درخت سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے دوران ٹائیگر ووڈ کی دونوں ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں۔ اسٹار گالفر کو  زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ حادثے میں ووڈز کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

لاس اینجلس حکام کے مطابق  اسٹار گالفر کی حالت خطرے سے باہر ہے  اور وہ ہوش میں ہیں۔ گالفرز اور سابق امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ٹائیگر ووڈز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔