Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

معروف ادیب ، شاعر شیخ ایاز کے بغیر سندھی ادب اور شاعری ادھوری لگتی ہے

معروف ادیب ، شاعر شیخ ایاز کے بغیر سندھی ادب اور شاعری ادھوری لگتی ہے
March 2, 2018

حیدر آباد (92 نیوز) شیخ ایاز کا اصل نام مبارک علی شیخ تھا ۔ وہ 2 مارچ 1923 کو شکارپور میں پیدا ہوئے ۔ گریجویشن کے بعد وکالت کی ڈگری حاصل کی اور 1976 میں سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات ہوئے ۔
شیخ ایاز نے اپنی شاعری میں معاشرے کے ہر طبقے کی نمائندگی کی اور تمام مسائل کو اجاگر کیا ۔
سندھی ادب اور شاعری سندھ کے عظیم اور مشہور شاعر شیخ ایاز کے بغیر نامکمل ہے ۔ شیخ ایاز نے مجموعی طور پر 60 کتابیں لکھیں جبکہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے کلام شاہ جو رسالو کا اردو میں ترجمہ بھی کیا ۔
شیخ ایاز کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔ وہ 74 برس کی عمر میں 28 دسمبر 1997ء کو کراچی میں انتقال کر گئے اور وصیت کے مطابق انہیں بھٹ شاہ میں سپرد خاک کیا گیا ۔