Friday, September 30, 2022

معروف اداکار معین اختر کا آج 67 واں یوم پیدائش

معروف اداکار معین اختر کا آج 67 واں یوم پیدائش

کراچی (92 نیوز) اسٹیج، ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اداکار معین اختر کے مداح آج ان کا سڑسٹھ واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔
اسٹیج ڈرامے ہوں، ٹیلی وژن یا بڑی اسکرین معین اختر نے ہر میدان میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔
چوبیس دسمبرانیس سو پچاس میں کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے انیس سو سٹسٹھ میں ٹیلی ویژن سے اپنے کیرئیر کا آغازکیا۔
معین اختر نے بے شمار اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔
بشرہ انصاری اور انور مقصود کے ساتھ ان کی جوڑی خوب جمی۔
ان کا نام ہی کامیابی کی ضمانت بن گیا تھا۔
ڈرامہ روزی میں خاتون کے کردار میں شاندار اداکاری کو خوب پسند کیا گیا۔
معین اختر بہترین کارکردگی پر ستارہ امتیاز اورتمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازے گئے۔
دلوں کو جیتنے والا یہ اداکاردو ہزار گیارہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا لیکن ان کے چاہنے والے آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔