Tuesday, September 17, 2024

معروف اداکار محمد انور اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

معروف اداکار محمد انور اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
July 1, 2021

کراچی (92 نیوز) سینئر اداکار محمد انور اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

شائستہ لہجہ  مگر جانداری اداکاری  ، پاکستان  ٹی وی  کے سینئر  اداکار انور اقبال بلوچ نے جو کردار  نبھایا خوب  نبھایا ۔ مشہور ڈرامہ آخری چٹان ہو ، فاطمہ ثریا بجیا کے تحریر کردہ ڈرامے  " شمع کا  قمرو  ہو  یا پھر  مغل بادشاہ   "بابر"  کی  زندگی  پر بنے  ڈرامے کا اہم کردار ، شیبانی  خان انور اقبال بلوچ  ہر کردار میں حقیقت کے رنگ بھر دئیے ۔

انور اقبال بلوچ نے انیس سو چوراسی  میں ڈرامہ عشق پیچھا "سے بطور ڈائریکٹر  اپنے سفر کا آغاز کیا لیکن  فوکس اداکاری  رہی۔ پُل صراط ، حنا کی خوشبو" رشتہ انجانا سے  انور اقبال بلوچ کے یادگار ڈرامے ہیں۔

طویل بیماری   کے باعث  شوبز سے دور  رہنے والے انور  اقبال بلوچ  کراچی کے نجی اسپتال میں  اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔

ان کے انتقال پر وزیر اعلیٰ  و گورنر سندھ  ،ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور  سینئر سیاستدان فاروق ستار نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔