Saturday, April 27, 2024

معروف اداکار ماجد جہانگیر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

معروف اداکار ماجد جہانگیر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
March 13, 2021

کراچی (92 نیوز) ماضی کے معروف اداکار ماجد جہانگیر کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، برجستہ جملوں سے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ماجد آج خود اداس ہیں۔

سینئر مزاحیہ اداکار ماجد جہانیگر فالج حملے کے بعد گھر تک ہی محدود ہوگئے۔ ماضی کے چمکدار ستارے، اپنی اداکاری سے ہزاروں لاکھوں چہروں پر مسراہٹیں بکھیرنے والے ماجد آج خود اداس ہیں۔

اہلیہ گذشتہ برس انتقال کرگئی تھی، بچے ہیں نہیں۔ آج وہ فلیٹ میں تنہا زندگی بسر کررہے ہیں۔ کہتے ہیں چند برس پہلے تک حکومت کچھ مدد کردیتی تھی، لیکن اس نے بھی فراموش کردیا۔

یوں تو انہوں نےکئی ڈراموں میں کام کیا تاہم ڈرامہ ’’ ففٹی ففٹی ‘‘ میں ان کی مزاحیہ اداری آج بھی بہت لوگوں کو یاد ہے۔

ماجد کہتے ہیں پرانے ساتھی بھی انہیں بھول گئے، کوئی ملنے تک نہیں آتا۔
حکومت نے ماجد جہانیگر کو تمغہ امتیاز کے لئے نامزد کیا ہے جو انہیں تیئس مارچ کو دیا جائےگا تاہم انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنا علاج کرواسکیں۔