Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

معروف اداکار قاضی واجد کو ان کی 60 سالہ فنی خدمات پر اعتراف کمال ایوارڈ سے نوازا گیا

معروف اداکار قاضی واجد کو ان کی 60 سالہ فنی خدمات پر اعتراف کمال ایوارڈ سے نوازا گیا
May 15, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان کے معروف اداکار قاضی واجد کو ان کی 60 سالہ فنی خدمات پر اعتراف کمال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ قاضی واجد خدمات کو سراہے جانے پر خوشی سے آبدیدہ ہو گئے۔ کراچی آرٹس کونسل کی ایک شام اس فنکار کے نام ہوئی جن کی فنی خدمات ساٹھ برسوں پر محیط ہیں۔ آواز کی دنیا سے فن کا سفر شروع کرنے والے قاضی واجد نے خدا کی بستی میں راجہ کا کردار نبھایا تو اداکاری کے افق پر ان کا نام چمکنے لگا۔ اس کےبعد تو جیسے وہ ہر ڈرامے کی ضرورت بن گئے۔ فنی خدمات کے اعتراف میں قاضی واجد کو آرٹس کونسل نے کمال فن ایوارڈ سے نوازا تو ان کی آنکھوں میں نمی تیر گئی۔ قاضی واجد کے ریڈیو پاکستان حیدرآباد کے ساتھی مصطفیٰ قریشی نے بیتے دنوں کی یادیں تازہ کیں۔ تقریب میں شوبز کی شخصیات نے بھی قاضی واجد کو خراج تحسین پیش کیا۔ قاضی واجد نے حیدرآباد ریڈیو میں صداکاری سے فنی سفر کا آغاز کیا اور اداکاری کے میدان میں بھی لازوال کردار ادا کئے۔ انیس سو چھپن میں شروع ہونے والا قاضی واجد کا فنی سفر اب بھی جاری ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔