Thursday, October 6, 2022

معروف اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

معروف اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

کراچی (92 نیوز) معروف اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سےبچھڑے دس برس بیت گئے۔ ورسٹائل فنکار شفیع محمد شاہ نےاپنے منفرد انداز اور اداکاری کےایسےان مٹ نقوش چھوڑے ہیں جس نے انہیں امر کر دیا۔
1949 میں سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہونے والے شفیع محمد شاہ نے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کا امتحان پاس کیا۔
رعب دار آواز اور جاذب نظر شخصیت کے مالک شفیع محمد شاہ نے ریڈیو سے بطور صدا کار فنی سفر کا آغاز کیا۔ پھر اداکاری کی دنیا میں صلاحیتوں کا ایسا لوہا منوایا جس کا ہر ایک نے اعتراف کیا۔
اڑتا آسمان، تیسرا کنارہ، چاند گرہن، آنچ اور جنگل جیسے بے شمار ڈرامے ان کی شناخت بنے۔
تیس سالہ فنی سفر کے دوران انہوں نے سو سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں کے ساتھ کئی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
بیوی ہو تو ایسی، نصیبوں والی، روبی، تلاش، میرا انصاف اور الزام میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔
دھیمہ لیکن پر اثر لہجہ رکھنے والے شفیع محمد شاہ کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔
۔ سترہ نومبر دو ہزار سات کو یہ درخشاں ستارہ دار فانی سے کوچ کر گیا