Friday, October 7, 2022

معروف اداکار خواجہ اکمل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

معروف اداکار خواجہ اکمل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

کراچی (92 نیوز) پاکستان کے معروف اداکار خواجہ اکمل دل کا دورہ پڑنے سے کوئٹہ میں انتقال کر گئے۔ خواجہ اکمل ایک شادی کے سلسلے میں کوئٹہ گئے ہوئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ دنیائے فانی سے کوچ گئے۔

خواجہ اکمل کی تدفین کراچی کے مقامی قبرستان میں کی گئی۔تدفین میں  شوبز کے کچھ ستاروں سمیت ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے بھی شرکت کی۔  

اداکار خواجہ اکمل ہمیشہ ہی اپنے مزاحیہ کردار سے تمام مداحوں کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیر دیتے تھے۔ متعدد ڈراموں میں ان کے مزاحیہ کردار کو بے حد پسند کیا گیا جن میں کامیڈی ڈرامہ 'رس گلے'، 'بلبلے' شامل ہیں۔