Tuesday, October 4, 2022

معروف اداکار جونی ڈیپ کی نئی ڈرامہ کرائم فلم بلیک ماس اٹھارہ ستمبر سے نمائش کیلئے پیش ہو گی، فلم کا نیا ٹریلر جاری

معروف اداکار جونی ڈیپ کی نئی ڈرامہ کرائم فلم بلیک ماس اٹھارہ ستمبر سے نمائش کیلئے پیش ہو گی، فلم کا نیا ٹریلر جاری
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ کی نئی ڈرامہ کرائم فلم بلیک ماس کا تھیٹریکل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم اٹھارہ ستمبر سے نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ سکاٹ کوپر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی میں امریکا کے خطرناک مجرم وائٹی بلجر کی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے۔ فلم میں بلجر کے ایف بی آئی کے مخبر سے انڈر ورلڈ کا ڈان بننے اور ایف بی آئی کی موسٹ وانٹڈ لسٹ میں شامل ہونے تک کے تمام اتار چڑھاؤ کو پیش کیا گیا ہے۔ سولہ برس تک اپنے داؤ پیچ سے پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والا بلجر دو ہزار گیارہ میں گرفتار ہوا تھا۔ شہرہ آفاق اداکار جونی ڈیپ فلم میں وائٹی بلجر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر اداکاروں میں بینیڈکٹ کمبربیچ، کیون بیکن، سینا ملر اور ڈکوٹا جانسن شامل ہیں۔ فلم اٹھارہ ستمبر سے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔