Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

معروف اداکارہ بابرہ شریف کے گھر چوری کی واردات جھوٹی نکلی

معروف اداکارہ بابرہ شریف کے گھر چوری کی واردات جھوٹی نکلی
August 24, 2015
لاہور(92نیوز)ماضی کی معروف اداکارہ بابرہ شریف کےگھرچوری کی واردات جھوٹی نکلی ،پولیس نے ملازمہ آسیہ کومقدمےمیں بےگناہ قراردیکربری کردیا۔ تفصیلات کےمطابق ڈیڑھ ماہ قبل معروف اداکارہ بابرہ شریف نےتھانہ غالب مارکیٹ میں ملازمہ آسیہ کےخلاف گھرسےتیس لاکھ مالیتی زیورات چرانےکےالزام میں مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نےمقدمہ درج کرکےآسیہ کوگرفتارکرلیا،تفتیش کےدوران یہ بات سامنےآئی کہ آسیہ بےگناہ ہےجس پراسےچھوڑدیاگیا۔ پولیس کےمطابق  آسیہ چارسال کی عمرسےبابرہ شریف کےگھرملازمہ تھی اوراب اس کےوالدین اس کی شادی کرناچاہتےہیں جس کےلیےوہ اسےاپنےساتھ لےگئے۔