Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

معاہدے کے سات بنیادی نکات کیا ہیں ؟

معاہدے کے سات بنیادی نکات کیا ہیں ؟
March 30, 2016

اسلام آباد (92نیوز) حکومت اور ڈی چوک میں دھرنا دینے والوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں تاہم معاہدے پر کسی حکومتی شخصیت کے دستخط نہیں۔ مذاکرات کی کامیابی کے بعد حکومتی ٹیم کے اہم رکن شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ دھرنا پرامن طریقے سے اپنے انجام تک پہنچ گیا جبکہ سید خادم حسین رضوی نے میڈیا سمیت تمام شرکت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی چوک میں دیا جانے والا دھرنا چوتھے روز اختتام پذیر ہو گیا۔ احتجاج کرنے والے علماءاور حکومت کے درمیان سات اہم نکات پر معاہدہ طے پایا۔

پہلا نکتہ

دو سو پچانوے سی‘ پی پی سی میں کوئی ترمیم زیر غور ہے اور نہ ہی اس میں کوئی ترمیم کی جائے گی۔

دوسرا نکتہ

پرامن احتجاج کرنے والے گرفتار مظاہرین کو رہا کر دیا جائے گا۔

تیسرا نکتہ

توہین رسالت مآب کے مقدمات میں سزا یافتہ کسی فرد کو کوئی رعایت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

چوتھا نکتہ

فورتھ شیڈول کی فہرست پر نظرثانی کا عمل جاری ہے۔ بے گناہ افراد کے نام خارج کر دیے جائیں گے۔

پانچواں نکتہ

علماءکرام پر درج مقدمات کی واپسی کا جائزہ لیا جائے گا۔

چھٹا نکتہ

میڈیا پر فحش پروگراموں کی روک تھام کے لئے علماءکرام ثبوتوں کے ہمراہ پیمرا سے رجوع کریں گے جوکہ قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔

ساتواں نکتہ

نظام مصطفی کے ضمن میں سفارشات مرتب کر کے وزارت مذہبی امور کو پیش کی جائیں گی۔ دھرنے کے اختتام پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی ٹیم کے اہم رکن شاہ اویس نورانی کا کہنا ہے کہ ہم سب اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ ڈاکٹراشرف آصف جلالی، سید خادم حسین رضوی نے اس موقع پر دھرنے میں شامل ہونے والے تمام علماءکو خراج تحسین پیش کیا۔