معاہدہ توڑنے کا کوئی موڈ نہیں ، افواہوں پر یقین نہ کریں ، مولانا فضل الرحمان
لاڑکانہ ( 92 نیوز ) مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کا قافلہ کراچی سے لیکر رواں دواں ہیں ، آج کی رات لاڑکانہ میں قیام کے بعد صبح سکھر سے آزادی مارچ کی قیادت کریں گے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معاہدہ توڑنے کا کوئی موڈ نہیں ، افواہوں پر یقین نہ کریں ۔
افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے معاہدہ توڑنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی تھی ، مولانا فضل الرحمان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاہدہ توڑنے کا کوئی موڈ نہیں ، اسلام آباد انتظامیہ سے معاہدہ بر قرار ہے ،افواہوں پر کان نہ دھریں ، حکمران انتقامی کارروائیوں شروع کرنا چاہتے ہیں تو ان کی جانب سے یکطرفہ قدم ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان مارچ سے الگ ہو کر لاڑکانہ میں قیام کر رہے ہیں ، الگ ہونے کی وجہ کارکنوں کی جانب سے ہر شہر میں روکنے کی وجہ بتائی جا رہی ہے ۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مطابق قافلے کو تیزی سے سکھر پہنچانے کیلئے مولانا فضل الرحمان نے الگ راستہ اختیار کیا ۔