Monday, December 11, 2023

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، قوم آج عید سادگی سے منارہی ہے

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، قوم آج عید سادگی سے منارہی ہے
August 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قوم آج عید الاضحی سادگی سے منارہی ہے، اسلام آباد کے شہریوں نے عید کشمیریوں کے نام کردی ، کہا کہ  یہ عید ان کشمیریوں کے نام جو اپنے اوپر ہونے والے جبر و ظلم کا مقابلہ کررہے ہیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد فرزندان اسلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل پیرا ہیں ، اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں،کسی نے بکرے کی قربانی کی تو کسی نے اجتماعی قربانی میں حصہ ڈالا۔ عید کے موقع پر بھی  لوگوں نے  بے یقینی، خوف اور دہشت کے ماحول میں عید منانے والے کشمیری بھائیوں کو  یاد رکھا، اسلام آباد کے شہری کشمیری بھائیوں کا دکھ درد محسوس کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام پر پاکستانی عوام میں بے حد غم و غصہ پایا جارہا ہےاور اج کا یہ دن قوم نے کشمیر کے نام کر دیا۔ حکومتی اعلان کے بعد گوجوانوالہ میں بھی شہری کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عیدالاضحیٰ سادگی سے منا رہے ہیں، شہریوں نے بھارت کے کشمیری عوام پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔