Tuesday, August 9, 2022

مظفر گڑھ کی بہار کالونی میں پنچایت کے دوران فائرنگ ، جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی گولی لگنے سے جاں بحق

مظفر گڑھ کی بہار کالونی میں پنچایت کے دوران فائرنگ ، جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی گولی لگنے سے جاں بحق
August 8, 2021 ویب ڈیسک

مظفر گڑھ (92 نیوز) مظفر گڑھ کی بہار کالونی میں پنچایت کے دوران فائرنگ ہوئی۔ سابق ایم این اے جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

 فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ مشتاق دستی فیصلے کیلئے پنچایت میں موجود تھے ۔ لاش پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزاسپتال منتقل کر دی گئی۔