Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مظفر گڑھ میں 10 افراد کی حوا کی بیٹی سے مبینہ اجتماعی زیادتی ،مقدمہ درج

مظفر گڑھ میں 10 افراد کی حوا کی بیٹی سے مبینہ اجتماعی زیادتی ،مقدمہ درج
January 24, 2018

مظفر گڑھ (  92 نیوز ) مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال میں 10 افراد نے حوا کی بیٹی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دیں ۔

مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں رشتہ نہ دینے پر ملزم خضر نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے ظلم کی انتہا کردی ۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ کوئی کارروائی عمل میں  نہیں لائی گئی ۔

دوسری طرف غریب خاندان کو قانونی چارہ جوئی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں ۔

سب سے بڑھ کر یہ کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان پہلے ہی عدالت سے نو فروری تک عبوری ضمانت کروا چکے ہیں۔