مظفر گڑھ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا امیدوار کھڑا نہ کرنے پر احتجاجی مظاہرہ
مظفر گڑھ ( 92 نیوز) مظفر گڑھ میں کپتان کے کھلاڑی مشعل ہو گئے ، حلقے میں پی ٹی آئی کا امیدوار کھڑا نہ کرنے پر کارکن ناراض ہو گئے ۔کارکنوں نے جمشید دستی کے ساتھ ممکنہ اتحاد کے خلاف احتجاج کیا اور مظفر گڑھ میں کارکنوں نے اپنے ہی ضلعی سیکرٹریٹ کا گھیراؤ کر کے توڑ پھوڑ کی ۔این اے 182 سے 183 سے پی ٹی آئی کی طرف سے کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا۔
مشتعل کارکنوں نے ضلعی سیکرٹریٹ کا گھیراؤ کر لیا اور پھر آؤ دیکھا نہ تاؤ اور ڈنڈوں سے عمارت کے شیشے توڑ دیئے، غصے سے بھرے کھلاڑی نے کرسیوں کو بھی نشانے پر رکھ لیا ، 92 نیوز نے توڑ پھوڑ کی فوٹیج حاصل کر لی ۔
مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کئے مشتعل کارکنوں کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگری ثابت ہونے پر سزا یافتہ جمشید دستی کے ساتھ اتحاد کو ہرگز قبول نہیں کرینگے، اتحاد کی صورت میں شاہ محمود قریشی کے گھر کے گھیراؤ کی دھمکی بھی ڈالی۔