Sunday, December 4, 2022

مظفر گڑھ میں  مسافر کوچ کی رکشہ کوٹکر ، 5افراد جاں بحق ، دو زخمی

مظفر گڑھ میں  مسافر کوچ کی رکشہ کوٹکر ، 5افراد جاں بحق ، دو زخمی
مظفر گڑھ ( 92 نیوز) مظفر گڑھ میں تیز رفتار مسافر کوچ کی رکشہ کو ٹکر سے پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ مظفر گڑھ کے علاقہ لیہ روڈ کے چوک سرور شہید کے قریب تیز رفتار بس بے قابوہو  گئی جو رکشہ سے ٹکرا گئی ، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ دو شدید زخمی ہو گئے ، جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ، میتوں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔