Tuesday, November 29, 2022

مظفر گڑھ میں دولہا بارات لے کر پہنچا، دلہن اور سسرال والے گھر کو تالے لگا کر غائب

مظفر گڑھ میں دولہا بارات لے کر پہنچا، دلہن اور سسرال والے گھر کو تالے لگا کر غائب
 مظفر گڑھ (92 نیوز) مظفر گڑھ میں دولہے کے ساتھ ہاتھ ہو گیا۔ دولہا بارات لے کر پہنچا تو دلہن اور سسرال والے گھر کو تالے لگا کر غائب ہو گئے۔ مظفرگڑھ کے نوحی علاقے موضع غضنفر گڑھ میں انوکھی بارات دیکھنے میں آئی جہاں دولہا حامد حسین اپنی بارات لیکر دلہن کو لینے پہنچا تو دلہن اور سسرال والے گھر کو تالے لگا کر غائب ہو گئے۔ دلہن اور سسرال والوں کے گھر کو تالے دیکھ کر بارات کو دلہن کے بغیر واپس لوٹنا پڑا جبکہ دولہن والے قیمتی زیورات اور نقدی بھی لے اڑے۔ دلہن اور قیمتی زیورات، لاکھوں روپے نقدی حاصل کرنے کے لیے دولہا نے عدالت میں رٹ دائر کردی ہے جبکہ دولہا حامد حسین نے بتایا کہ مہندی اور بارات کی رسوم ادا کرنے کے بعد سسرال والے دھوکہ دیکر میری دلہن کو لیکر فرار ہو گئے ہیں ۔