مظفر گڑھ : آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے دھماکا‘ ایک شخص جاں بحق، 15زخمی
مظفرگڑھ (92نیوز) مظفرگڑھ کے علاقے قصبہ گجرات میں آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سے جھلسنے کے باعث ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے۔ جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے قصبہ گجرات میں آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے آئل ٹینکر کی ٹینکی زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔ آگ کی لپیٹ میں آکر ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ پندرہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں خلیل اور فیاض کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مظفر گڑھ اور ایم این اے جمشید دستی نے اسپتال میں جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔