Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مظفر گڑھ ، باپ کو جگر کا ٹکڑا عطیہ کرنیوالا بیٹا جاں بحق

مظفر گڑھ ، باپ کو جگر کا ٹکڑا عطیہ کرنیوالا بیٹا جاں بحق
January 15, 2018

مظفرگڑھ ( 92 نیوز ) مظفرگڑھ کے علاقے میرہزار خان کے رہائشی 24سالہ بیٹے نے باپ کی زندگی بچانے کے لئے اپنی جان قربان کردی ۔ جگر کے عارضے میں مبتلا باپ کی زندگی بچا کر بیٹا لحد میں جا سویا۔

مظفر گڑھ کے علاقے بیٹ میر ہزار خان کا رہائشی مجاہد خان لغاری جگر کے عارضہ میں مبتلا ہو گیا ۔ زندگی کے لئے جگر کا ایک ٹکڑا ملنا ضروری قرار دیا گیا ۔

مجاہد خان لغاری کے بیٹے کامران خان لغاری نے اپنے باپ کو اپنے جگر کا آدھا حصہ عطیہ کیا ۔بیٹے کا آپریشن کیا گیا اور جگر کا آدھا حصہ باپ کو دے دیا ۔

کامران خان لغاری کا باپ اس وقت بھی لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے ڈاکٹرز اُس کی زندگی بچانے کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں ۔