Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مظفر گڑھ:جشن بہاراں کے تحت ڈاگ شو

مظفر گڑھ:جشن بہاراں کے تحت ڈاگ شو
March 19, 2015
مظفرگڑھ(ویب ڈیسک)مظفر گڑھ میں جشن بہاراں کے تحت منعقد ہونیوالا ڈاگ شو شہریوں کی توجہ کا مر کز بن گیا ۔ کتوں کے مقابلہ حسن میں پالتو کتوں نے جلوے دکھا کرمہمانوں کو حیران کر دیا۔ مظفرگڑھ میں ضلعی انتظامیہ نے جشن بہاراں کے تحت مختلف محکموں کو پروگرام منعقد کر انے کی ہدایات کی ہیں جس کے تحت محکمہ لائیو سٹاک مظفر گڑھ نے کتوں کے مقا بلہ حسن (ڈاگ شو )منعقد کرایا جس میں شہریوں کی طرف سے بھر پور شرکت کی گئی۔ اس مقابلے میں 50سے زائد کتوں نے حصہ لیا جس میں مختلف اقسام جرمن شیفرڈ،بیلجیئم شیفرڈ،لیبرا، ڈوبر مین،کراس بریڈ،پٹ بل ،بلڈاگ،راٹ ویلراور پوئنٹر کے کتے شریک تھے۔ جنہوں نے مہمانو ں اور شہریوں کے سامنے اپنے حسن کیساتھ ساتھ مختلف کرتب دکھا کر سب کو حیران کر دیا۔ جبکہ ایک پانچ سالہ بچے نومی کی اپنے چھوٹے کتے بادل کے ساتھ شرکت بھی توجہ کا مر کز بنی رہی۔ مقابلہ حسن جیتنے والے کتے شیرو کے مالک افضل کو نقد انعام اور شیلڈ بھی دی گئی ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔