Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مظفر گڑھ، فرانزک ایجنسی نے ہارون سلطان بخاری کا جھوٹ پکڑلیا

مظفر گڑھ، فرانزک ایجنسی نے ہارون سلطان بخاری کا جھوٹ پکڑلیا
July 21, 2018
مظفر گڑھ  ( 92 نیوز ) الیکشن 2018 میں ن لیگ کی مشکلات کم نہ ہوئیں  ، مظفر گڑھ سے ہارون سلطان بخاری کا جھوٹ پکڑا گیا  ، فرانزک ایجنسی نے اُن کے خواتین کے حوالے سے بیان کی تصدیق کر دی ۔ چند روز قبل ہارون سلطان بخاری نے الیکشن مہم کے دوران کہا کہ خواتین کا ووٹ دینا حرام ہے ،  بیان دینے کی دیر تھی ہاروں سلطان بخاری کو شدید تنقید کا  سامنا کرنا پڑا جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر  نے بھی اس بیان کا نوٹس لیا ۔ نوٹس لیا گیا تو ہارون سلطان بخاری نے پینترا بدلا اور اپنے بیان سے نہ صرف  انکار کیا بلکہ خود ہی فرانزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا  ، اُنہیں کے مطالبے پر فرانزک ٹیسٹ کیا گیا  ، جس میں تصدیق ہو گئی کہ ہارون سلطان کے بیان میں کوئی ایڈیٹنگ نہیں ہوئی ۔ رپورٹ ملنے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے ہارون سلطان بخاری کے خلاف کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی۔