Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مظفرگڑھ: پولیس اہلکاروں کی درندگی کا نشانہ بننے والی لڑکی انصاف مانگتے مانگتے مر گئی

مظفرگڑھ: پولیس اہلکاروں کی درندگی کا نشانہ بننے والی لڑکی انصاف مانگتے مانگتے مر گئی
October 13, 2015
مظفرگڑھ (92نیوز) پولیس اہلکاروں کی مبینہ زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے اس کا جسم بری طرح جھلس گیا۔ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں ایک اور حوا کی بیٹی درندوں کے ہتھے چڑھ گئی۔ اس مرتبہ مظفر گڑھ کے ہی چند قانون کے رکھوالے درندے بن گئے جس پر متاثرہ خاندان انصاف کے لئے دربدر ہو گیا۔ پولیس سے انصاف نہ ملا تو متاثرہ لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے اس کا جسم بری طرح جھلس گیا۔ متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں ملتان کے نشتر ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ ڈی پی او مظفر گڑھ نے کہا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔ دس دن پہلے ایک رپورٹ ہوئی۔ دونوں فریقین کو بلا کر معاملہ رفع دفع کرا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب زیادتی کے معاملے کی دوبارہ تفتیش ہوگی۔ دوسری جانب وزیرا علیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔