Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مظفرگڑھ میں پولیس مقابلہ، ملک اسحاق، اس کے دو بیٹے عثمان، حق نواز اور غلام رسول سمیت چودہ دہشتگرد ہلاک

مظفرگڑھ میں پولیس مقابلہ، ملک اسحاق، اس کے دو بیٹے عثمان، حق نواز اور غلام رسول سمیت چودہ دہشتگرد ہلاک
July 29, 2015
مظفرگڑھ (نائنٹی ٹو نیوز) کالعدم لشکر جھنگوی کے ملک اسحاق اور اس کے دو بیٹے عثمان، حق نواز اور غلام رسول شاہ اور دو دیگر دہشتگرد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق  لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو  اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرنے کیلئے مظفرگڑھ لے جایا گیا تھا۔ جب پولیس اسلحہ اور بارودی مواد برآمد  کرنے کے بعد واپس آ رہی تھی تو بارہ سے پندرہ دہشت گردوں نے ملزموں کو پولیس کی تحویل سے چھڑانے کیلئے حملہ کر دیا اور ملزمان موٹرسائیکلوں پر فرار ہو گئے۔ مخالف سمت سے آنے والے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایچ او کو پولیس پارٹی پر حملے کی اطلاع دی گئی تو انہوں نے راستے کی ناکہ بندی کر کے مفرور ملزموں کو خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا تو دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملک اسحاق، عثمان، حق نواز اور غلام رسول سمیت چودہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ مقابلے میں چھے پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ دہشت گردوں سے اسلحہ کی بڑی تعداد بھی برآمد ہوئی ہے جن میں دستی بم اور خودکش جیکٹس بھی شامل ہیں۔ پولیس کے زخمی اہلکاروں کو اسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی عمریں پچیس سے تیس سال کے درمیان ہیں جو پنجاب میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔