Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

مظفرگڑھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چھے دہشت گرد ہلاک

مظفرگڑھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چھے دہشت گرد ہلاک
May 20, 2016
مظفرگڑھ (نائنٹی ٹو نیوز) سی ٹی ڈی نے مظفر گڑھ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے چھے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ مارے گئے دہشت گردوں میں یاسر پنجابی اور اس کے پانچ ساتھی شامل ہیں۔ دہشت گرد ڈی جی خان کے راستے بلوچستان فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد گزشتہ روز نواب پور میں ہونے والے مقابلے کے دوران فرار ہو گئے تھے۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ان میں یاسر پنجابی اور اس کے پانچ ساتھی شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد ایک گاڑی اور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ڈی جی خان کے راستے بلوچستان فرار ہو رہے تھے۔ انہیں مظفرگڑھ کے مونڈکا چوک پر ناکے پر روکا گیا تو انہوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے یاسر پنجابی سمیت چھے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گاڑی میں دھماکا خیز مواد نصب تھا جو فائرنگ سے پھٹ گیا۔ ہلاک ہونے والے پانچ دہشت گردو ں کی شناخت نہیں ہو سکی، ان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد ہوا۔