Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مظفرگڑھ: مسافر بس الٹ گئی، 2 مسافر جاں بحق، 15مسافر زخمی، 5 کی حالت تشویشناک

مظفرگڑھ: مسافر بس الٹ گئی، 2 مسافر جاں بحق، 15مسافر زخمی، 5 کی حالت تشویشناک
March 24, 2016
مظفرگڑھ (نائنٹی ٹو نیوز) مظفرگڑھ میں زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے باعث 2افراد جاں بحق اور 14افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بورے والا سے زائرین کی بس ڈیرہ غازیخان میں دربار سخی سرور جا رہی تھی کہ مظفرگڑھ میں ترکش کالونی کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ بس کے الٹنے سے 2افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے اور 14افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں اور بیشتر افراد کا تعلق بورے والا سے ہے۔ زائرین دربار سخی سرور پر زیارت کے لیے جا رہے تھے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سے بیشتر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔