Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مظفرگڑھ اور جلالپور میں دولہوں نے بارات لے کر جانے سے پہلے ووٹ کاسٹ کیے

مظفرگڑھ اور جلالپور میں دولہوں نے بارات لے کر جانے سے پہلے ووٹ کاسٹ کیے
October 14, 2018
مظفرگڑھ (92 نیوز) ملک کے پینتیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پرووٹ کاسٹ کئے گئے۔ مظفرگڑھ اور جلالپور میں دولہوں نے بارات لے کر جانے سے پہلےووٹ کاسٹ کیے۔ مظفرگڑھ کے پولنگ اسٹیشن میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب دولہے میاں بینڈ باجے کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرنے آپہنچے۔ جلالپور کے عابد نے بھی باراتیوں کے ہمراہ پہلے ووٹ کاسٹ کیا پھر دلہن لینے روانہ ہوا۔ دوسری طرف ملتان میں نوے سالہ معذور بزرگ نے بیماری کی حالت میں بھی ووٹ کاسٹ کر کے مثال قائم کر دی۔ لاہور اور جلالپور میں بھی معذور شہریوں نے ووٹ کاسٹ کیے۔ راولپنڈی این اے 60 کا پہلا ووٹ نابینا شہری نے کاسٹ کیا جبکہ معذور شہری نیئر جاوید ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے  ایک کلومیٹر سے زیادہ پیدل چل کر پولنگ اسٹیشن پہنچے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔