مظاہرے سے واپسی پر قانون نافذکرنیوالے اداروں کی فاروق ستار کو گرفتار کرنے کی کوشش
کراچی(92نیوز)کراچی میں ایم کیوایم کے مظاہرے سے واپسی پر ڈاکٹر فاروق ستارکو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق احتجاج کے بعد واپسی پر زینب مارکیٹ کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے بعض کارکنان کو گرفتارکرنے کی کوشش بھی کی گئی،جس پر ڈاکٹر فاروق ستار نے اہلکاروں کو گرفتاریوں سے روکنے کی کوشش کی۔
اس پرقانون نافذ کرنے والے ادارے نے فاروق ستار کو ہی اپنی گاڑی میں بیٹھا لیا، اور کچھ دور جانے کے بعد انہیں چھوڑ دیا۔
ڈاکٹر فاروق ستارکی گرفتاری کی اطلاع پر ایم کیوایم کے کارکنان میں اشتعال پھیل گیا،لیکن دیگررہنماوں نے صورتحال پر قابو پایا، تاہم اس دوران ایم کیوایم کے پانچ کارکنان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتارکرکے ساتھ لے گئے۔