Sunday, January 29, 2023

مطیع الرحمان کی پھانسی کے بعد ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے اور ہنگامے شروع ہوگئے

مطیع الرحمان کی پھانسی کے بعد ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے اور ہنگامے شروع ہوگئے
  ڈھاکا(ویب ڈٰیسک)بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان کو پھانسی کے بعد  ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں ہنگامے اور احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق جماعت اسلامی کے امیر اور سابق وزیر مطیع الرحمٰن کی پھانسی کے بعد جماعت اسلامی کے کارکنوں  نے  کئی مقامات پراحتجاجی مظاہرے کئے ۔ عوامی لیگ کے کارکنوں نے  مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دیئے جانے پر خوشیاں منائی ہیں اور  پھانسی دیئے جانے پر حکومت کی حمایت میں جلوس نکالے اور کئی مقامات پر ،مٹھائیاں بانٹیں  بعض مقامات پر جماعت اسلامی اور عوامی لیگ کے کارکنوں کے درمیان  جھڑپوں  کی بھی اطلاعات ملی ہیں ۔