Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مطالبات پورے نہ ہونے پر اپٹما کی ملک گیر ہڑتال‘ انڈسٹریز پر سیاہ پرچم لہرا دیے

مطالبات پورے نہ ہونے پر اپٹما کی ملک گیر ہڑتال‘ انڈسٹریز پر سیاہ پرچم لہرا دیے
October 14, 2015
فیصل آباد (92نیوز) آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن مطالبات پورے نہ ہونے کے خلاف آج ملک گیر یوم سیاہ منارہی ہے۔ ٹیکسٹائل ملز آج بند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تیرہ ارب ڈالر سالانہ ایکسپورٹ کی حامل انڈسٹری آج ملک بھر میں یوم سیاہ منا رہی ہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹریز پر سیاہ پرچم لہرا دیے گئے ہیں۔ اپٹما رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات بے معنی رہے، مجبوراً یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ صرف تین ماہ کے دوران پینتیس ٹیکسٹائل ملیں بند ہوئیں اور ہزاروں مزدور بیروزگار ہوئے۔ رہنماوں کا کہنا ہے کہ بھارت سے درآمد ہونے والے دھاگے پر پانچ فیصد ڈیوٹی اور پاکستان سے بھارت جانے والے دھاگے پر اٹھائیس فیصد ڈیوٹی ہے۔ صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ ایک دن خیبر سے کراچی تک ٹیکسٹائل ملیں بند ہونے سے دو سو کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو غیرمعینہ مدت کے لیے ملیں بند کرنے پرمجبور ہوجائینگے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔