مطالبات پورےنہ ہونے پر پاکستان کسان اتحاد نے پنجاب جام کرنےکی دھمکی دیدی
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان کسان اتحاد نے مطالبات پورے نہ ہونے پر پورا پنجاب جام کرنے کی دھمکی دیدی کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات بھی نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کسان پیکج پرانے دعوے ہیں جو آج تک پورے نہیں ہوئےکسانوں کی حالت زار ناقابل بیان ہےحکومت نے کسان پیکج کا اعلان کیا لیکن الیکشن کمیشن آڑے آ گیا حکومت اور الیکشن کمیشن کسانوں پر ظلم نہ کریں ورنہ بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔
کسان نمائندوں کا کہنا ہے کہ حکومت زرعی مداخل پر ٹیکسز ختم کرے5 ہزار روپے فی ایکڑ نہیں چاہیں کسانوں کو 150 ارب روپے سالانہ سبسڈی دیجائے،فصلوں کے لیے کھادیں فوری مہیا کی جائیں اور زرعی اجناس حکومت امدادی قیمتوں پر خریدے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب احتجاج اسلام آباد یا لاہور کی مال روڈ پر نہیں ہوگا پنجاب کی ہر سٹرک اور ہر پگڈنڈی غیر معینہ مدت تک بند کر دیں کے۔