Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مضر صحت گوشت کی فروخت پر عمر قید اور 30لاکھ جرمانے کی سزا، پنجاب حکومت نے نیا قانون بنا لیا

مضر صحت گوشت کی فروخت پر عمر قید اور 30لاکھ جرمانے کی سزا، پنجاب حکومت نے نیا قانون بنا لیا
September 3, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب حکومت نے مضرصحت گوشت اور اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کیخلاف قانون سازی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے قانون کو منظوری کیلئے قائمہ کمیٹی کے پاس بھجوا دیا گیا ہے۔ قانون کے تحت مضرصحت گوشت اور اشیائے خورونوش فروخت کرنے والے کو عمرقید کے ساتھ ساتھ 30لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ دنوں اس سلسلے میں مختلف کارروائیوں کے دوران مضرصحت گوشت فروخت کرنے والوں کو پکڑا تھا اور ہزاروں کلوگرام مردار اور مضرصحت گوشت ابھی تک برآمد ہو چکا ہے۔ آج محکمہ لائیوسٹاک نے بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، مریدکے، شیخوپورہ اور سرگودھا سے ہزاروں کلوگرام مضرصحت گوشت پکڑ لیا۔ ان مختلف کارروائیوں میں 21 کے قریب ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔ دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی لگانے کی سمری مسترد کر دی ہے۔