Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مضاربہ اسکینڈل، نیب نے ملزم سیف الرحمن کو گرفتار کرلیا

مضاربہ اسکینڈل، نیب نے ملزم سیف الرحمن کو گرفتار کرلیا
August 30, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے سرمایہ کار کے نام پر عوام کو لوٹنے والے ملزم سیف الرحمن کو گرفتار کرلیا۔ سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کی تحقیقات کے لیے نیب نے ملزم سیف الرحمن کو حراست میں لیا۔ ملزم کو عدالت پیشی سے قبل گرفتار کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے مضاربہ اسکینڈل کے ملزم سیف الرحمن کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کا نوٹس لے لیا، وضاحت طلب کرتے ہوئے ملزم کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

نیب حکام ملزم سیف الرحمان کو لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئے، ملزم کے وکیل لطیف کھوسہ نے اپنے مؤکل کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کردی۔

دراخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ، ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت والے دن عدالت کے باہر سے ملزم کی گرفتاری سپریم کورٹ کی توہین اور رولز کی خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔