مضاربہ اسکينڈل:مرکزی ملزم حافظ مختار12 روزہ ريمانڈ پر نيب کے حوالے

راولپنڈی(ویب ڈیسک)مضاربہ اسکينڈل کے مرکزی ملزم حافظ مختار کو بارہ روزہ ريمانڈ پر نيب کی تفتیشی ٹيم کے حوالے کرديا گيا۔
حافظ مختار کو احتساب عدالت کے جج نثار بيگ کے سامنے پيش کيا گيا۔
نيب کی تفتیشی ٹيم نے ملزم کے چودہ روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔
تا ہم عدالت نے ملزم کا بارہ روزہ جسمانی ريمانڈ منظور کرتے ہوئے ہدايت کی کہ حافظ مختار کو پچیس مارچ کو دوبارہ عدالت ميں پيش کيا جائے۔