مصنوعی سانسوں پر قائم حکومت وینٹی لیٹرز اترتے ہی گر جائیگی، احسن اقبال

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مصنوعی سانسوں پر قائم حکومت وینٹی لیٹرز اترتے ہی گر جائیگی۔
لیگی رہنماء احسن اقبال نے پروگرام ہو کیا رہا ہے میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا حکمرانوں نے پاکستان کی خودمختاری سرنڈر کردی۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کو دھونس دکھا رہے ہیں، انہیں گھر بھیجنے کے لیے لانگ مارچ کی تجویز زیر غور ہے۔