Saturday, July 27, 2024

مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست

مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست
April 8, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) مصطفی کمال نے پاک سرزمین  پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت درخواست  کو نامکمل قرار دے دیا۔ مصطفیٰ کمال نے اپنی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمشن میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست میں پارٹی چیئرمین کے طور پر مصطفیٰ کمال کا نام اور سیاسی جماعت کا نام پاک سرزمین پارٹی دیا گیا ہے جبکہ پارٹی کی آمدنی کا ذریعہ چندہ بتایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی درخواست پارٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت نامکمل ہے۔ پارٹی کے اندراج کی درخواست کیساتھ نہ تو پارٹی آئین کی کاپی لگائی گئی ہے اور نہ ہی منشور کا ذکر ہے۔ مصطفی کمال نے پارٹی اثاثہ جات بھی نہیں بتائے۔ پارٹی کے عہدیداروں کی تفصیل اور ان کے انتخاب سے متعلق بھی کوئی معلومات درج نہیں کی گئیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کو پارٹی رجسٹریشن ایکٹ کے مطابق درخواست دینے کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔