Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مصطفی کمال کی مردم شماری ،حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر اعتراضات کالعدم

مصطفی کمال کی مردم شماری ،حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر اعتراضات کالعدم
August 1, 2018
کراچی ( 92 نیوز) مصطفیٰ  کمال  کی کراچی کی مردم شماری اور حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست پر  رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے گئے ، عدالت کا کہنا ہے کہ گرمیوں  کی تعطیلات کے بعد   کیس سماعت  کے لئے لگایا  جائے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال کا کہنا تھا  کہ ہمارے پاس بے تحاشہ ثبوت ہیں،ہم نے پٹیشن لگائی ہے کہ سندھ کی آبادی کم کر دی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کا تعلق کبھی بھی الیکشن سے نہیں ہوتا ، اگر ہمارے سامنے ڈبے کھول کر گنے جاتے تو میں ان کو ضرور مبارک باد دیتا کہ ہم ہار گئے ہیں۔