Saturday, July 27, 2024

مصطفیٰ کمال کا لیاری میں پرتپاک استقبال‘ عوام کو جلسے کی دعوت دی

مصطفیٰ کمال کا لیاری میں پرتپاک استقبال‘ عوام کو جلسے کی دعوت دی
April 17, 2016
کراچی (92نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ چوبیس اپریل کے جلسے کے بعد دنیا میں کراچی سے امن کا پیغام جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال ، انیس قائم خانی ، رضا ہارون ، وسیم آفتاب لیاری آٹھ چوک پہنچے تو روایتی بلوچی ڈانس کرتے بڑوں اور بچوں نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ مصطفی کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں کوئی کسی کا دشمن نہیں ہے۔ چوبیس اپریل کے جلسے کے بعد دنیا کو پرامن کراچی کا پیغام جائے گا۔ رہنماو¿ں نے لیاری کی سماجی شخصیت انور بھائی جان کی برسی کی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری نے انہیں خوش آمدید کہا۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں نے لیاری کے چیل چوک کا بھی دورہ کیا اور عوام کو چوبیس اپریل کے جلسے کے دعوت نامے تقسیم کیے۔